حکومت تیرویں ترمیم کے بعد اسمبلی کی نشستوں میں خواتین کے کوٹہ میں اضافہ کا جائزہ لے رہی ہے‘وزیر قانون آزاد کشمیر

منگل 23 اپریل 2019 23:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں ممبر اسمبلی نسیمہ وانی کے توجہ طلب نوٹس کے جواب میں وزیر قانون و پارلیمانی امور سردار فاروق احمد طاہر نے ایوان کو بتایا کہ حکومت تیرویں ترمیم کے بعد اسمبلی کی نشستوں میں خواتین کے کوٹہ میں اضافہ کا جائزہ لے رہی ہے ۔

حکومت کوشش کرے گی کہ اسمبلی میں خواتین کی نشستوں میں اضافہ ہو ۔ ممبر اسمبلی محمد صغیر خان کے ایک اور توجہ طلب نوٹس کو جواب دیتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کمپیوٹر ائزڈ ڈرائیونگ لائسنس آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے جاری کیے جارہے ہیں اس حوالہ سے آئی ٹی بورڈ کی ایک اور سکیم منظور ہو چکی ہے جس کے تحت ضلع باغ ، سدھنوتی اور دیگر اضلاع میں بھی کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کر دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ممبر اسمبلی محترمہ رفعت عزیز کے توجہ طلب نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی خان نے بتایا کہ سی ایم ایچ مظفرآباد،ایمز اور میرپور میں انکیوبیٹرکی سہولت موجود ہے ۔دیگر ہسپتالوں میں انکیوبیٹر کی سہولت مہیا کریں گے تاکہ پیدائش کے وقت کم وزن کی وجہ سے ہونے والی اموات میں کمی لائی جاسکے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں