عالمی برادری ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں یٰسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت کا نوٹس لے‘سردار فاروق احمد طاہر

منگل 23 اپریل 2019 23:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون و پارلیمانی امور سردار فاروق احمد طاہر ، وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار اور ممبر اسمبلی راجہ جاوید اقبال کی طرف سے ایوان میں پیش کردہ قراردادوں پر بات چیت کرتے ہوئے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس سمیت دیگر جماعتوں کے راہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کر کے انہیں گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور بالخصوص حریت راہنمایٰسین ملک کی گرفتاری اور ان پر بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یٰسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت کا نوٹس لے اور بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ ان کے بہترین علاج معالجہ کو یقینی بنائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہندوستان تمام تر ظلم و بربریت کے باوجود ہرگز کشمیریوں کو تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتااور وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں گے ۔ طارق فاروق نے کہا کہ عالمی برادری ، اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی تسلیم شدہ قرار دادحق خود ارادیت کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے کر دار ادا کرے ۔ آخر میں اجلاس بدھ صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں