ضلع با غ میں جاری تمام منصوبوں کی تکمیل کے لئے حکومت تمام وسائل مہیا کر ے گی، نالہ ماہل کی طرف حفاظتی دیوار اور ایک بائی پاس روڈ نکالی جائے گی ، ضلع باغ کے سٹیڈیم کو جدید طرز بنانے کے لیے فنڈز مہیا کریں گے،

وزیر جنگلات سردار میراکبر خان کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 24 اپریل 2019 15:45

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت سیاحت کا فروغ کے لئے دستیاب وسائل بروہے کارلا رہی ہے آزادکشمیرمیں حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جارہے ہیں مسئلہ کشمیرکا پرامن حل اور آزادخطہ میں گڈ گورننس کا قیام اور میرٹ کی بالادستی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ قانون ساز اسمبلی خوش قسمت ہے جسے ختم نبوت ؐ کو آئین کا حصہ بنانے کا شرف حاصل ہوا، ختم نبوت کے بل کا سہرامیجر ریٹائرڈسردار محمد ایوب مرحوم کو جا تا ہے جو کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لائے ، وزیر اعظم نے باغ وویمن یونیورسٹی کو میجر ریٹائر ڈسردار محمد ایوب کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا، اس پر وزیر اعظم راجہ فاروق حید ر خان کے شکر گزار ہیں، ضلع با غ میں جاری تمام منصوبوں کی تکمیل کے لئے حکومت تمام وسائل مہیا کر ے گی،نالہ ماہل کی طرف حفاظتی دیوار اور ایک بائی پاس روڈ باہر کی طرف سے نکالی جائے گی تا کہ اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو،ضلع باغ کے سٹیڈیم کو جدید طرز بنانے کے لیے فنڈز مہیا کریں گئے حکومت آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ضرور کروائیں گے، ہماری حکومت نے گڈ گورننس کے نفاذ کے ساتھ میرٹ بحال کیا اس لیے ہم نے این ٹی ایس کا نفاذ عمل میں لایا صاف و شفاف پبلک سروس کمیشن سے اہل اور قابل لوگ آگے آرہے ہیں ،فری ایمرجنسی سروسز مرحلہ وار تحصیل سطح تک بڑھایا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے حریت کانفرنس کے ممتاز لیڈر یٰسین ملک کی گرفتاری اور گرتی ہوئی صحت پر اپنی انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے بھارتی فوج جناب یسین ملک کو ذہنی اذیت دے رہی ہے جس پر پوری کشمیری قوم کو سخت تشویش ہے ۔انہوں نے کہا چند روز پہلے یسین ملک کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا گیا جس کے دوران ان سے انتہائی توہین آمیز سلوک کیا گیا۔

انہوں نے کہا جناب یسین ملک کو کئی سال گذر گئے وہ اپنی بیٹی کو دیکھ نہیں سکے ہیں کیونکہ بھارت انہیں پاکستان آنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ہماری حکومت راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں میرٹ کی بالادستی کے سرگرم عمل ہے اور وزیر اعظم آزادکشمیر کے ویژن کے مطابق میرٹ کے قیام ، انصا ف کی بالا دستی کے ،اور عوام کی خدمت کے لیے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ موجودہ حکومت نے آزادکشمیر میں پہلی مرتبہ نظام حکومت میں ایسی اصلاحات لائی ہیں جس سے میرٹ اور انصاف کابول بالاہواہے۔آزادکشمیرمیں تعلیم اور صحت عامہ کے نظام میں جواصلاحات لائی ہیں اس سے بلاتخصیص لوگ استفادہ کررہے ہیں۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ آزاد کشمیر میںمحکمہ تعلیم میں این ٹی ایس سسٹم کے تحت تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

صحت کے شعبہ میں آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہسپتالوں میں ایمرجنسی علاج پر ادویات مفت مہیا کی جارہی ہیں اب تحصیل ویونین لیول سطح پر بھی علاج معالجہ کی سہولیات فری ایمرجنسی سروسز کی طرز پرمہیا کی جائیں گی ۔آزادکشمیرکے تمام حلقہ جات کے مسائل کے حل کے لئے موثراقدامات کررہے ہیں، اس سلسلہ میں حکومت اگلے پانچ سالوں کی منصوبہ بندی بھی کریں گے۔

وزیر جنگلا ت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان جارحیت کر رہاہے ہندوستانی افواج نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہی شہری آبادی پر فائرنگ بزدلانا فعل ہے ایسے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے،شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جسکا بین الاقوامی برادری کو نوٹس لینا چاہیے، بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہاء کر دی ہے متاثرین کنٹرول لائن کی بحالی کے لئے تمام حکومتی وسائل بروئے کار لائیں گئے آزاد کشمیرکی یہ دھرتی غیور عوام کی دھرتی ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر پورا اعتماد ہے یہ ہماری اپنی فوج ہے اور ہمارے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے پوری کشمیری قوم افوا ج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، افواج پاکستان دنیا کی بہترین فوج ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے امن قائم کیا ۔

انھون نے کہا کہ بھارت کا جموں وکشمیرپر قبضہ غیر قانونی ہے ،آزادکشمیر کے عوام حکومت اور پاک فوج کے درمیان چولی دامن کا ساتھ ہے ہم سب نے مل کر اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نا ہے، لائن آف کنٹرول پر بسنے والی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں تحریک آزادی کشمیر کی حفاظت کیلئے محاذوں پرکھڑے نوجوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں