آزاد کشمیر میں انصاف ہیلتھ کارڈ کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان جون میں خود مظفر آباد میں آکر کریں گے‘بیرسٹر سلطان

مودی کو متنبہ کرتا ہوں اگر اس نے حملہ کرنے کی حماقت کی تو آزاد کشمیر کے عوام آزاد کشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے‘صدرپی ٹی آئی آزاد کشمیر

جمعرات 25 اپریل 2019 13:33

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری سے پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سابق امیدواراسمبلی حلقہ پانچ چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے ملاقات کی اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں انصاف ہیلتھ کارڈ کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان جون میں خود مظفر آباد میں آکر کریں گے اور یہ ہیلتھ کارڈ آزاد کشمیر کے تمام لوگوں کو دئیے جائیں گے مودی کو متنبہ کرتا ہوں کہ اگر اس نے حملہ کرنے کی حماقت کی تو آزاد کشمیر کے عوام آزاد کشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے۔

یہ خطہ آزاد کشمیر کے لوگوں نے اپنے زور بازو سے آزاد کرایا تھا۔

(جاری ہے)

احتساب ضرور ہوگا۔فاروق حیدر حکومت کو اپنی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا کہ مسلم لیگ ن کی آزاد کشمیر میں حکومت کرپشن میں لت پت ہو چکی ہے اور اسے عوام کے ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا۔ پی ٹی آئی کشمیر آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آکر عمران خان کے ویژن کے مطابق کرپٹ ٹولے کا کڑا احتساب کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان رواں سال جون میں انصاف ہیلتھ کارڈ کا اففتاح کرنے کے لئے مظفر آباد آئیں گے۔ آزاد کشمیر کے تمام لوگوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مودی کو خبردار کرتا ہوں کہ اگر بھارت نے آزاد کشمیر پر حملے کی غلطی کی تو اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا آزاد کشمیر کے عوام حملے کی صورت میں آزاد کشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گیاس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سابق امیدواراسمبلی حلقہ پانچ چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کودورہ ہٹیاں بالا کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کر لی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں