مظفرآباد ‘جائیداد کی لالچ نے حقیقی بھائیوں نے بینائی سے محروم شخص کا جینا حرام کر دیا

جمعہ 26 اپریل 2019 14:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) جائیداد کی لالچ نے حقیقی بھائیوں نے بینائی سے محروم شخص کا جینا حرام کر دیا۔مکان پر قبضہ کرنے کے لیے محمد رزاق کو بیوی بچوں سمیت مارا پیٹا جا رہا ہے تھانہ پولیس میں پرچہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کھلے عام پھر رہے ہیں آئے روز مظلوم شخص کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔بینائی سے محروم نلوچھی مظفرآباد کے رہائشی محمد رزاق نے سینٹرل پریس کلب میں اپنی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ اس کے حقیقی بھائی محمد ریاض سرفراز اشتیاق شاہ نواز پسران محمد یاسین بار بار اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور اس کے بیوی بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

شاہ نواز اور اشتیاق محکمہ پولیس میں فالور کے طور پر ملازم ہیں جو محکمہ کی آشیر باد سے اس کی جائیداد ہتھیانے کے لیے ظلم وستم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان نے اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ سات بار مجھے اور میرے خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔محمد رزاق نے بتایا کہ ظالموں نے اس کی بیوی کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔مظلوم شخص نے تھانہ پولیس صدر میں ملزمان کے خلاف پرچہ درج کرا رکھا ہے مگر ملزمان ضمانت از قبل گرفتاری کرا کے قانون سے بچے ہوئے ہیں اور بار بار ظلم کر رہے ہیں محمد رزاق نے بتایا کہ اس کے بھائی اور بھتیجے کسی بھی وقت اس کی جان لے سکتے ہیں یا س کی بیوی بچوں کو قتل کرسکتے ہیں مظلم شخص نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان انسپکٹر جنرل پولیس سے اپیل کی ہے کہ اسے ظالموں کے ظلم سے بچایا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں