انٹرا کشمیر تجارت کی غیر معینہ مدت کے لیے معطلی کے خلاف 29 اپریل کو ایل او سی ٹریڈرز کا احتجاجی مارچ کا اعلان،

یو این مبصرین کو مراسلہ پیش کرینگے

جمعہ 26 اپریل 2019 20:42

مظفرآباد،چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) بھارت کی جانب سے انٹرا کشمیر تجارت کی غیر معینہ مدت کے لیے معطلی کے خلاف آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایل او سی ٹریڈرز نے پرسوں 29اپریل بروز پیر بوقت صبح دس بجے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد سے اقوام متحدہ کے دفتر تک احتجاجی مارچ اور اقوام متحدہ کے مبصرین کو احتجاجی مراسلہ پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ اعلان تیتری نوٹ اور چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ سے تعلق رکھنے والے ایل او سی ٹریڈرزسردار قضیم خان،محمود احمد ڈار،سردار انصار،محمد اشرف ڈار،اعجاز احمد میر،راجہ شاہین،پرویز احمد ایڈووکیٹ، سردار منور،چوہدری امتیاز،انجم زمان،ہلال پیرزادہ اور دیگر نے تاجروں کے ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تاجروں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اچانک سری نگر مظفرآباد،راولاکوٹ،پونچھ تجارت کی بندش کے باعث آر پار کے کشمیری تاجروں کے اربوں روپے منقسم کشمیر میں پھنسنے کے علاوہ تجارت سے منسلک ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں بین الاقوامی برادری کی کوششوں سے منقسم کشمیر کے درمیان 2005ء میں بس سروس اور2008ء میں تجارت شروع کی گئی جس سے آر پار کے عوام کے درمیان رابطے مضبوط ہوئے بین الاقوامی برادری فوری طور پر بھارت کی جانب سے انٹرا کشمیر تجارت کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی بحالی کیلیے اپنا کردار ادا کرے تاجروں کا کہنا ہے کہ تجارت کی معطلی کے خلاف دوسرے مرحلے میں بھارتی ہائی کمشن اسلام آباد کے سامنے بھی مظاہرہ کیا جائے گا جس کی تاریخ کا اعلان مظفرآباد میں ہونے والے احتجاج کے بعد تمام تاجروں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گاانھوں نے تمام تاجروں اور دوطرفہ تجارت منسلک تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مظاہرہ میں اپنی شرکت یقینی بنا کر تجارت کی بحالی کے احتجاج ریکارڈ کروائیںدریں اثناء پی ٹی آئی کشمیر کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر خواجہ فاروق احمدنے ایل او سی تاجروں کے مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر ایل او سی ٹریڈرز کے موقف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے 29اپریل کے روز ہونے والے مظاہرے میں پی ٹی آئی کے کارکنان بھی بھر پور انداز میں شرکت کر کے ایل او سی تاجروں کے ہمراہ احتجاج میں بھر پور حصہ لیں گے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں