نیلم ، محکمہ شہری دفاع کے زیراہتمام ملازمین کی 8 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی

شرکاء کو فرسٹ ایڈ ،فائرفائٹنگ کی تربیت اور حادثات میںفوراً امداد کی ترغیب دی گئی

ہفتہ 18 مئی 2019 13:44

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء)محکمہ شہری دفاع کے زیراہتمام ملازمین کی 8 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر،شرکاء کو فرسٹ ایڈ ،فائرفائٹنگ کی تربیت اور حادثات میںفوراً امداد کی ترغیب دی گئی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خواجہ گوہر امین ،چیف انسٹرکٹر عنصر مغل ،انسٹرکٹرمشکور رانا نے ٹریننگ کے مختلف موضوعات پر لیکچردیئے ، شرکاء کو اس قابل بنانے کی کوشش کی گئی کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں متاثرہ افراد کی مددکرتے ہوئے جان بچائی جاسکے ،مال افسر اٹھ مقام محمداسماعیل اعوان نے تربیتی ورکشاپ کامعائنہ کرتے ہوے ورکشاپ کو موجودہ دور کی اشد ضرورت قراردیکرشہری دفاع کے اس اقدام کو سراہاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے مختلف محکمہ جات کے ملازمین کیلئے حالات کے پیش نظر فرسٹ ایڈ،فائرفائٹنگ جیسی تربیت کیلئے 8 روزہ ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا تھا جس میں متعدد محکمہ جات کے ملازمین کو ورکشا پ میں شامل کرکے فرسٹ ایڈ اور فائرفائٹنگ کا باریک بینی سے تربیت دی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار موقع پر بطور رضاکار فرائض سرانجام دیئے جاسکیں،اس موقع پر انسٹرکٹرز صاحبان نے شرکاء ورکشاپ کو ترغیب بھی دی کہ جس نے ایک انسان کوبچایا گویا اس نے ساری انسانیت کوبچایا کے جذبہ کے تحت ورکشاپ کے دوران سیکھے گئے علم سے کسی بھی متاثرہ افراد کو فائدہ پہنچاناچائیے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں