حکومت آزاد کشمیر نے سالانہ امتحانات میںپاسنگ نمبر 33 فیصد سے بڑھا کر 45فیصد کرنے کی منظوری دے دی

منگل 21 مئی 2019 17:27

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) حکومت آزاد کشمیر نے سالانہ امتحانات میںپاسنگ نمبر 33 فیصد سے بڑھا کر 45فیصد کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ آزادکشمیر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے پنجاب انڈومنٹ فنڈ کی طرح فنڈ قائم کیا جائے گا، اسی سال سے آزادکشمیر میںپی ایچ ڈی سکالر شپ پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ ان امور کا فیصلہ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی صدارت میں منعقدہ ہائیر ایجوکیشن سے متعلقہ اجلاس میں کیا گیا ہے اجلاس میں وزیر ہائیر ایجوکیشن کرنل ریٹائرڈ وقار نور ،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ظہیر قریشی ،پرنسپل سیکرٹری راجہ امجد پرویز ،ایڈوائزر منصوبہ بندی و ترقیات طارق شعلہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ 47 ء میں آزادکشمیر کے اندر صرف 1کالج تھا جبکہ آج آزادکشمیر میں 174کالجز ہیں۔ تعمیر نو پروگرام کے تحت کالجز کی معیاری اور عالی شان عمارات تعمیر ہوئی ہیں ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بائیو میٹرک نظام پر اعتراض قبول نہیں،اس سسٹم پر اعتراض کرنے والے اس نظام سے علیحدہ ہو جائیں ۔آزادکشمیرمیں بے روزگاری زیادہ ہے اور تعلیم یافتہ نوجوان بے روز گار ہیں، بائیو میٹرک نظام تدریسی نظام میں بہتری کے لیے ہے جس میں مزید اصلاحات لائیں گے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں