ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا نواں اجلاس

اجلاس میں 8ارب پچاس کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 20منصوبہ جات منظور کر لیے گئے

بدھ 22 مئی 2019 21:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) آزادجموں وکشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا نواں اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین کی زیر صدارت بدھ کے رو زمنعقد ہوا۔ اجلاس میں 8ارب پچاس کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 20منصوبہ جات منظور کر لیے گئے۔ اجلاس میںجن محکمہ جات کے منصوبہ جات شامل تھے ان میں محکمہ ٹرانسپورٹ ، مواصلات ، انڈسٹریز ، معدنی وسائل ، ہائر ایجوکیشن ، ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد ، سیاحت ،پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ، برقیات ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور بیرونی امداد سے چلنے والے منصوبہ جات شامل ہیں۔

منظور کیے گئے منصوبہ جات میں شعبہ رسل و رسائل کے تحت ضلع بھمبر میں رابطہ سڑکوں کی بہترگی، پختگی وبحالی کے علاوہ ضلع مظفرآباد میں ٹھوٹھہ تا ریالی سڑک (مجموعی فاصلہ 40کلو میٹر) ، آزادکشمیر میں موجودہ صنعتی بنیادوںمیں بہتری کے لیے ضلعی سطح پر سروے و تجزیاتی مطالعہ بابت قیام چھوٹی اور دیہی صنعت ہا، معیاری اعلیٰ تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے حصول اراضی ہمراہ نئے انٹر/ ڈگری/ پوسٹ گریجویٹ کالجز ، سیاحت کے فروغ کے لیے ضلع مظفرآباد، نیلم ، جہلم ویلی، میرپور اور بھمبر میں سیاحتی سہولیات از قسم جھیلوں کی ترقی کا منصوبہ ، آزادکشمیر میں ہائیڈرو پاور کے حصول کے لیی22میگاواٹ جاگراں چہارم ، اور 1.6میگاواٹ ہجیرہ پاور پراجیکٹ کے منصوبہ جات کے علاوہ بیرونی امداد منصوبہ کے تحت سیلاب زدہ سٹرکچر کی بحالی کے منصوبہ جات میں جاگراں I- ، کنڈل شاہی اور شاردہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین نے کہا کہ ترقیاتی فنڈ ز کا بروقت اور موثر تصرف یقینی بنایا جائے ۔ سیکرٹری صاحبان ا س امر کا خصوصی خیال رکھیں کہ ڈویلپمنٹ کے کام ترقیاتی بجٹ سے سرانجام دیے جائیں ۔ نارمل میزانیہ کے کاموں کے لیے محکمہ مالیات سے رجوع کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کا شفاف انداز میں استعمال ہونا چاہیے جس کے لیے مانیٹرنگ کاعمل ناگزیر ہے ۔ مالی سال اختتام پذیر ہونے کو ہے اس لیے سیکرٹری صاحبان اس امر کو یقینی بنائیں گے فنڈز بروقت خرچ ہوں اور ایک پیسہ بھی ضائع نہ ہو ۔ عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو نا چاہیے ۔ اس بات کو یقینی بنانا ہم سب کا اجتماعی فرض ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں