وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کا چوہدری محمد یٰسین گلشن کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 24 مئی 2019 17:42

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے وزیر حکومت چوہدری محمد یٰسین گلشن کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ اللہ رب العزت یاسین گلشن کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں