وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا سابق اسسٹنٹ کمشنر راجہ محمد فاروق احمد خان کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 15 جون 2019 18:54

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق اسسٹنٹ کمشنر راجہ محمد فاروق احمد خان کی وفات پر ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی ،مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے سابق اسسٹنٹ کمشنرراجہ محمدفاروق احمد خان مرحوم کی خدمات کوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم اعلیٰ اوصاف کے مالک انسان تھے۔انھوں نے دوران سروس اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیئے۔وزیراعظم نے سوگوارخاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کااظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں