مظفرآباد میں پیدل چلنے والوں کیلئے شہر میں مختلف جگہوں پرزیبراکراسنگ نصب

ہفتہ 15 جون 2019 19:13

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) انتظامیہ نے محکمہ شاہرات کے تعاون سے مظفرآباد میں پیدل چلنے والوں کیلئے شہر میں مختلف جگہوں پرزیبراکراسنگ نصب کروادئیے ہیں تاکہ پیدل چلنے والے آرام کے ساتھ روڈ کراس کرسکیں۔

(جاری ہے)

مظفرآباد شہر میں گڑھی پن،سہیلی سرکار سکول،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر،انٹری گیٹ،تانگہ اسٹینڈ، عزیز چوک اور سی ایم ایچ کے سامنے زیبراکراسنگ نصب کیے گئے ہیں۔

زیبراکراسنگ عوام کی سہولت کیلئے ہیں اور انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف زیبراکراسنگ سے ہی روڈ کراس کریں اور دیگر جگہوں سے روڈ کراس کرنے سے اجتناب کریں۔ اسطرح عوام اور ڈرائیورز کی آگاہی کیلئے بھی ایک آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ تاکہ اس زیبراکراسنگ کاموثر استعمال کیاجاسکے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں