کشمیریوں نے 19جولائی1947کو سرینگر میں قرارداد الحاق پاکستان کے ذریعے اپنا مستقبل کا فیصلہ کرلیا تھا ۔وزیر صنعت وترقی نسواں محترمہ نورین عارف
جمعہ 19 جولائی 2019 18:26
(جاری ہے)
جن لوگوں نے قرارداد الحا ق پاکستان پاس کی اور اس کے محرک رہے ان کے ہم پر بہت احسانات ہیں ۔ ہمارا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان مضبوط ہو۔
میرے والدراجہ عبدالحمیدخان 19جولائی کو قرارداد الحاق پاکستان کے آرگنائزر تھے جس پر مجھے فخر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 19جولائی یوم قرارداد الحاق پاکستان کے حوالہ سے جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے جماعت اسلامی کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ، پی پی رہنماء شوکت جاوید میر، وائس چیئرمین انٹرنیشنل فورم فار پیس مشتاق الاسلام ، پاسبان حریت کے رہنما عزیر غزالی، جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا محمود الحسن اشرف ، ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل راجہ سجاد لطیف نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن مظفرآباد ڈاکٹر راجہ محمد عارف خان، سیکرٹری سروسز چوہدری لیاقت حسین ، محکمہ کے آفیسران ، سول سوسائٹی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی تقریب موجود تھے ۔ محترمہ نورین عارف نے کہاکہ میں وزیر اعظم سے آج کے دن کی چھٹی منسوخ کرنے کی درخواست کرونگی تاکہ اس دن کو بھرپور انداز سے منایا جا سکے اور ہماری آنے والی نسلیں تاریخ سے آگاہ ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے ہم میں کوئی تفریق نہیں ۔تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اس پر یکجا ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آج قائد ملت چوہدری غلام عباس کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ان کی بیٹی اغوا ہوئی لیکن ان کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی۔انہوں نے کہاکہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ناانصافی کے خلاف اور قانون کی بالادستی کیلئے آواز اٹھائیں ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی دنیا سے مطالبہ کرتی ہوں کہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودرادیت دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور عالمی برادری بھی کشمیریوں کے حقوق اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لے ۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کے ذریعے کشمیریوں کے مسئلے کو دنیا کے سامنے رکھیں اور دنیا کو بتائیں کہ بھارت کس طرح طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز کو دبانا چاہتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و بربریت کی انتہاء کررکھی ہے ۔ نوجوانوں کو چن چن کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ پیلٹ گن سے نوجوانوں کی بینائی چھینی جارہی ہے ۔ عورتوں کی عصمت دری کی جاتی ہے ۔ حریت رہنمائوں کی پابند سلاسل رکھنا معمول ہے ۔ ہندوستا ن کی حکومت نے اپنی قابض افواج کو کشمیریوں کی نسل کشی کا لائسنس دے رکھا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان تمام تر مظالم کے باجود کشمیریوں کے جذبے میں تنکے برابر کمی نہیں آئی ہے اور وہ اپنی منزل الحا ق پاکستان تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ تقریب کے اختتام پر اس حوالے سے ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت شوکت جاوید میر، شیخ عقیل الرحمان ، مشتاق الاسلام ، عزیر غزالی ودیگر نے کی ۔مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حکومت آزادکشمیر نے گزشتہ روز ہونے والے حادثہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی
مظفر آباد ، ساتویں پروفیشنل پلاننگ ایند مینجمنٹ کورس کے گریجویٹس کی پاسنگ آئوٹ
مظفر آباد ،اپوزیشن لیڈر کی مشیر حکومت نثارہ عباسی کے خلاف حقائق کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد الزام تراشی ..
جامعہ کشمیر،ادارہ علوم ارضی کے اسکالر محمد ظہیر پی ایچ ڈی ڈیفنس میں کامیاب
محکمہ کسٹوڈین جائیداد متروکہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب مقدمات کی سماعت کی تاریخیں مقرر
کچھ سازشی عناصر آصف علی زرداری پر تنقید کر کے اپنا قد کاٹھ بڑھانے کی ناکام ترین کوشش کر رہے ہیں،سردار ..
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی آرگنائزر کا کامیاب آپریشن،عیادت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا
مظفرآباد، مرغ فروشوں اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی مبینہ ملی بھگت
عرصہ دراز سے پوکیس میں بھرتی کے لیے منتظر امیدوران کی وزیر اعظم آزاد کشمیر و انسپکٹر جنرل پولیس آزاد ..
مظفرآباد، قبضہ و تجاوزات مافیا نے محکمہ پبلک ہیلتھ کو لاکھوں روپے کی پھکی لگا دی
مظفر آباد ، گاڑیوں ،ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرزکی فٹنس کا عمل صاف شفاف بنانے کیلئے کمپورٹرائزڈکرنیکی تجویز
حکومت تباہ کن بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کا درست تخمینہ لگا کر متاثرین کی فوری امداد کرے
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو