محکمہ جنگلات شاردہ چک ڈیم لگانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے ،سردار میر اکبر خان

عوام جنگلات کے تحفظ کیلئے محکمے کا ساتھ دیں ،حفاظت کو یقینی بنائیں اس میں ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء ہے، وزیرجنگلات آزادکشمیر

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:46

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) وزیرجنگلات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار میر اکبر خان نے کہاہے کہ محکمہ جنگلات شاردہ چک ڈیم لگانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے ،عوام محکمہ جنگلات کیساتھ مل کر جنگلات کے تحفظ کیلئے محکمے کا ساتھ دیں اور جنگلات کی حفاظت کو یقینی بنائیں اس میں ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء ہے، حکومت عوام کو ایندھن کے متبادل ذرائع فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی ، بلین ٹری منصوبہ لگانے کیلئے محکمہ عوام کیساتھ مشاورت مکمل کرکے حتمی لائحہ عمل تیار کرے تا کہ منصوبہ لگانے میں تیزی سے پیش رفت ہوسکے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزبالائی نیلم کے دورے کے دوران شاردہ فاریسٹ ریسٹ ہائوس کے سبزہ زار میں عوامی وفود اور محکمہ کے آفیسران ، اہلکاران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کی سفری سہولیات کیلئے شاہرات کو بہتر بنارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام سڑک کی تعمیر کے معیار کے لیے نگرانی کرے۔ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادراور پوری کابینہ اس مقدس کام کے لیے پیش پیش ہے۔

آپ کے نمائندے شاہ غلام قادر نے بھرپور کام کروائے کمی بیشی ہوتی رہتی ہے اس کے لیے کردار اداکرینگے ۔دورے کے دوران چیف کنزویٹر خواجہ سجاد،ناظم جنگلات چوہدری سلیمان ، ناظم جنگلات تجدید ڈاکٹر اشفاق حیدری ناظم حد بندی ،کنزویٹرفیروزاعوان، ڈی ایف او تجدید منظور مقبول ،رینج آفیسر حکم شاہ سمیت متعدد آفیسران اہلکاران موجود تھے سردار میر اکبر خان نے کہاکہ نیلم کی تعمیروترقی کے تمام منصوبوں کی دیکھ بال خود کرے تاکہ معیار ی تعمیرات ہوسکے ۔

عوامی وفود میں ڈی سی عبدالرشید میر ،،سردار بشیر،شاہنوا زلون، سمندر سواتی ،یونس میر ، مشتاق سواتی ودیگر شامل تھے ۔ آخر میں عوامی وفود نے مختلف تجاویزدیں اوردرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیرجنگلات سردار میر اکبر خان نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں