لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی، خاتون زخمی

ہفتہ 20 جولائی 2019 20:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) بھارت نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا ہے، بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کے باعث ایک خاتون زخمی ہوگئیں ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبحبھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے سیکٹربٹل کے متعدد علاقوں منڈہول، دھرمسال اور گوئی سیکٹر پر اچانک بھاری مشین گنوں سے گولہ باری کی گئی،جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئیں ہیں۔بھارتی گولہ باری کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں