بلین ٹری منصوبہ آزادکشمیر میں منی چینجرثابت ہوگا‘سردار میر اکبر خان

بلین ٹری منصوبہ کوکامیاب بنانے کیلئے محکمہ جنگلات پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کرے گا‘وزیر جنگلات

پیر 22 جولائی 2019 14:17

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) وزیرجنگلات آزادحکومت ریاسست جموں وکشمیر سردار میر اکبر خان نے کہاہے کہ بلین ٹری منصوبہ آزادکشمیر میں منی چینجرثابت ہوگا۔ بلین ٹری منصوبہ کوکامیاب بنانے کیلئے محکمہ جنگلات پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کرے گا۔ دیودار ، کائل اور پھلدار درختوں پر مشتمل نرسریاں عوام کے لیے معاشی انقلاب کاباعث بنیں گی۔

انہوں نے سفید اور خالی رقبہ جات پر نرسریاںلگانے کے حوالے سے محکمہ کے آفیسران کورواں ماہ تحفظ جنگلات کمیٹیوں کیساتھ یونین کونسل سطح پر میٹنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔سیاحت کے فروغ کیلئے محکمہ جنگلات کے گیسٹ ہائوسز سیاحوں کیلئے موجود ہیں۔یہ باتیں انہوں نے بالائی نیلم کے دورے کے تیسرے روز عوامی وفود سے ملاقاتوں اورسابق وزیر جنگلات الحاج سردار گل خنداںکے دئے ہوئے ظہرانے میں کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ بلین ٹری منصوبہ آزادکشمیرکی آنیوالی نسلوں کی بقاء کیلئے ناگزیر ہے۔اس منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے عوام اور محکمہ ملکر اپنا مؤثر کردار اداکریں۔انہوں نے مزید کہاکہ وادی نیلم کو اللہ رب العزت نے خوبصورت پہاڑوں سے سجایاہے یہاں ٹھنڈی فضاء لوگوں کو پاکستان سے کھینچ کرلاتی ہے ۔ قدرتی ماحول کو بچانے کیلئے محکمہ جنگلات اور عوام مل جل کر کام کریں۔

عوام یہاں پھلدار اور غیر پھلدار پودوں کی نرسریاں لگائے جو محکمہ جنگلات ان سے خریدکر انہی کے سفید اور خالی رقبہ جات میں لگائے گی۔ جس سے یہاں کی قدرتی خوبصورتی بحال رہے گی اور کافی تعداد میں لوگوں کو نرسریاں لگانے سے باعزت روزگار دہلیز پر میسر آئے گا۔ محکمہ مختلف علاقوں میں چیک ڈیم لگاکر لوگوں کی زرعی اراضی کو تحفظ فراہم کریگا۔

جنگلات کے تحفظ میں نسل نوکاتحفظ ہے۔اس موقع پر سابق وزیر جنگلات الحاج سردار گل خندان نے کہاکہ سردار میر اکبر خان مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے دومرتبہ وادی نیلم کادورہ کرکے محبت کااظہار کیاہے۔موجودہ حکومت نے محکمہ جنگلات میں کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جولائق تحسین ہے۔ دورے کے دوران وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے تائوبٹ میں فش ہچر ی کامعائنہ کرتے ہوئے مچھلیوں کی افزائش ،نسل کشی کے حوالے سے بھی محکمہ کے متعلقہ آفیسران سے بریفنگ لی اور ان کو ہدایت کی کہ فشری ہچری میں فش کی نش ونما کو زیادہ سے زیادہ بڑھایاجائے ۔

وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کیل میں سابق وزیر جنگلات الحاج سردار گل خنداں کے ظہرانے کے موقع پر عوامی مطالبہ پر بتایاکہ شونٹھرپل کی تعمیر سمیت جن جن افراد کے مکان جلے یاپھر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تباہ ہوئے ہیں محکمہ ٹی ڈی کوٹہ کے ذریعے ان کو ترجیحی بنیادوں پر لکڑ مہیا کریگا۔ دورے کے دوران وزیر جنگلات کے ہمراہ ناظم اعلیٰ جنگلات خواجہ سجاد ، ناظم جنگلات ڈاکٹر اشفاق حیدری ، فیروز اعوان، چوہدری سلیمان ، مہتمم جنگلات غلام مجبتی ٰ اعوان ، منظور مقبول ، چوہدری شہباز، سٹاف آفیسر جنگلات سردار ریاض ، پی آراو سردار طاہر،رینج آفیسر حکم شاہ موجود رہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں