مون سون بارشوں کا طوفانی سلسلہ جاری ‘ مظفرآباد میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈپٹی کمشنر بدر منیر، اسسٹنٹ کمشنر عفت اعظم کے شہر بھر کے دورے

پیر 22 جولائی 2019 14:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) مون سون بارشوں کا طوفانی سلسلہ جاری ، دارالحکومت مظفرآباد میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈپٹی کمشنر بدر منیر، اسسٹنٹ کمشنر عفت اعظم کے شہر بھر کے دورے ، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے گزشتہ روز طوفانی بارش کے دوران ڈی سی مظفرآباد اور اے سی مظفرآباد نے شہر بھر کا دورہ کیا ، شہر کے بڑے اور خطرناک ندی نالوںطارق آباد ، تانگہ سٹینڈ، حیدر ی بازار ، جلال آباد ،زیرو پوائنٹ ، ماکڑی ، گوجرہ ، گلشن کالونی ، اپر اڈاہ ، بینک روڈ ، بیلہ نور شاہ گرڈ سٹیشن ، بالا پیر ، لاری اڈا کا معائنہ کرنے سمیت سڑکات کی تباہی کا بھی نوٹس لیا ، انتظامی افیسران کا شہر بھر کے دورہ کے بعد بلدیاتی محکموں میں کھلبلی مچ گئی ، محکمہ شاہرات ، بلدیہ ، ایم ڈی اے ، این ایچ اے سمیت متعلقہ عملہ اور مشینری حرکت میں آگئی ،شہر بھر میں سڑکات پر تیز بارش سے کھڑے پانی کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کر رہی تھی جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلز روڈ پر بند ہو گئے ، جس پر انتظامیہ افیسران نے متعلقہ اداروں کو فوری طور پر پانی کی نکاسی سمیت ندی نالوں کی بندش کا فوری طور پر معائنہ کرتے ہوئے سڑکات کو بحال اور ملبہ سمیت صفائی کی ہدایت کی ، ڈی سی مظفرآباد بدر منیر اور اے سی عفت اعظم نے سرکاری مشینری کو خطرناک اور لینڈسلائیڈنگ ایریاء میں ہمہ وقت موجود رہنے کی ہدایت کی ہے، جس سے شہریو ں کو سفری سہولیات مہیا ہو سکیں گی اور شہری پریشانی سے بچ سکتے ہیں ، شہر بھر میں ندی نالوں ، سڑکات پر پڑا ملبہ سمیت گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کے عمل کی نگرانی خود ڈی سی مظفرآباد اور اے سی مظفرآباد کررہے ہیں ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں