مظفرآباد‘پٹواری کی بادشاہی ‘علاقہ سند بن کے ریکارڈ مال میں توڑ پھوڑ کر کے عوام علاقہ کو دست گریباں کیا جانے لگا

پیر 22 جولائی 2019 14:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پٹواری کی بادشاہی ‘علاقہ سند بن کے ریکارڈ مال میں توڑ پھوڑ کر کے عوام علاقہ کو دست گریباں کیا جانے لگا ۔

(جاری ہے)

عوام کی جانب سے ارباب اختیار کو تحریری و زبانی آگائی کے باوجودبااثر پٹواری کیخلاف کوئی کاروائی نہ ہوسکی علاقہ سند بن کے عوام کا وزیر اعظم‘وزیر مال ‘چیف سیکرٹری ‘ایس ایم بی آر اور ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ بصورت دیگر احتجاج کی دھمکی عوام علاقہ نظام خان‘سہیل احمد ‘امتیاز میر‘شان علی ‘اخلاق ‘شفیق ‘ذوالفقار ودیگر نے کہاکہ پٹواری موصوف حلقہ پٹوار سند بن میں گزشتہ 4سالوں سے تعینات ہے اور عوام کی مالکیتی زمین کے ریکارڈ میں توڑ پھوڑ کر کے عزیز واقارب اور پڑوسی کو پڑوسی سے لڑا رہا ہے اور کسی بھی کام کیلئے جائیں تو بھاری رشوت طلب کرتا ہے اس سے قبل بھی پٹواری شیراز کے خلاف کمشنر مظفرآباد سمیت دیگر ارباب اختیار کو آگاہ کیا مگر کوئی کاروائی نہ ہوسکی بااثر سیاسی پشت پناہی رکھنے والے پٹواری کے ظلم ستم سے عوام کو بچانے کیلئے وزیر اعظم‘وزیر مال ‘چیف سیکرٹری ‘ایس ایم بی آر اور ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اپنا کردار ادا کریں اور پٹواری کو فوری تبدیل کر کے اس کے خلاف کاروائی کریں

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں