محکمہ برقیات نے اپنے آفیسران کو نکالنے کیلئے عجیب انتقامی کاروائیاں شرو ع کردیں

منگل 23 جولائی 2019 15:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) محکمہ برقیات نے اپنے آفیسران کو نکالنے کیلئے عجیب انتقامی کاروائیاں شرو ع کردی،جس کے باعث دارلحکومت مظفرآباد میں دو دو دن تک بجلی غائب رہنے لگی ،اے سی سعید گیلانی میڈیا کو تفصیل دینے یا بات کرنا گوارہ نہیں سمجھتے،وزیر برقیات فوری طور پر نوٹس لیں بصورت دیگر عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں محکمہ برقیات کی جانب سے لوگوں کو بلاوجہ تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس میں سب سے زیادہ چہلہ بانڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،دو دودن تک بجلی غائب رہنے لگی ،جبکہ شکایت دفتر بھی بند،عوام اپنی شکایات لے کر کس کے پاس جائے جو کہ ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گیا،وزیر برقیات محکمہ برقیات کا قبلہ درست کرے تاکہ محکمے کے اندر ہونے والی بے ضابطگیوں اور انتقامی کاروائیوں کا ازالہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں