سابق امیدواراسمبلی مولانا محمدالطاف بٹ کا گھر برساتی نالہ کی زد میں ، شدیدبارشوں میں نالہ کا پانی گھر کی دہلیز کو چھو کر گزر گیا

منگل 23 جولائی 2019 15:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) سابق امیدواراسمبلی مولانا محمدالطاف بٹ کا گھر برساتی نالہ کی زد میں ، شدیدبارشوں میں نالہ کا پانی گھر کی دہلیز کو چھو کر گزر گیا ، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے پر اللہ تعالیٰ کے حضور اظہار تشکر،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنماوسابق امیدواراسمبلی مولانا محمد الطاف بٹ کا گھر واقع اپر چھتر متصل ہاوسنگ سکیم برساتی نالہ کی ذد میں آگیا ، بارشوں کی وجہ سے نالہ کا پانی گھر کی دہلیزپر پہنچ گیا ، گزشتہ سال کرایے کی رہائشگاہ پر مقیم اسی جگہ برساتی نالہ نے گھریلو سامان کونقصان پہنچایا ، اس بار اللہ تعالیٰ کے فضل سے اہلخانہ محفوظ رہے ،یاررہے ذاتی رہائشگا ہ امبور میں گزشتہ دو سال میڈیکل کالج کے منصوبہ کے آنے کی وجہ سے حکومت نے اس وعدے پر خالی کروایا تھا کہ قومی منصوبہ متاثر نہ ہو جلد متبادل اراضی ورہائش مہیا کی جائے گی لیکن تاحال حکومتی وعدہ پر عمل درآمد نہ ہوسکاہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں