چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی زیر صدارت افسران کا اجلاس

منتقلی ووٹس ،اندراج کے طریقہ کار کا تعین ، یونیفارم سسٹم کا قیام ،الیکشن پراسیس میں افسران و عملہ الیکشن کمیشن کی بھر پور شرکت کو یقینی بنانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

منگل 23 جولائی 2019 19:54

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیرجسٹس ریٹائرعبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبرآزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز، سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن ایازبشیر شیخ ضلعی آفیسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں منتقلی ووٹس اور اندراج کے طریقہ کار کا تعین ، فوت شدہ ووٹران کے اسماء کا ووٹر فہرست سے اخراج اور یونیفارم سسٹم کا قیام ،الیکشن پراسیس میں افسران و عملہ الیکشن کمیشن کی بھر پور شرکت کو یقینی بنانا ، قابل نیلامی اشیاء کی فہرست اور طریقہ کا ر کا تعین۔قابل دوبارہ استعمال سٹیشنری وفارمزکے تحفظ کا اہتمام ، ملازن کے سروس ریکارڈ کی تدوین و تنظیم ،سسٹم میں بہتری کیلئے فیلڈ افسران کی تجاویز ،فیلڈ افسران کی ٹریننگ کی ضروریات کا جائزہ اور on the job Training کے اہتمام کیلئے اقدامات ، پولنگ سٹاف کی تربیت کیلئے ماسٹر ٹرینر کے طورپر افسران الیکشن کمیشن کے فرائض ، پولنگ عملہ کی تربیت کیلئے Material کی فراہمی ، اپنے دفاتر میں موجود انتخابی فہرستہا اور انتخابی فہرستہا سے متعلقہ فارم ہا کی سال وار تفصیل ، اپنے دفاتر میںموجود سٹیل بیلٹ باکسز کی تفصیل کے معاملات زیر غور لائے گئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ضلعی افسران نے اپنے اپنے متعلقہ معاملات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں