سیکرٹریٹ الیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر نے محکمہ کے تمام تدریسی و انتظامی افسران و اہلکاران کیلئے اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی ادارہ جات میں داخل کروانا لازمی قرار دیدیا

منگل 23 جولائی 2019 19:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) سیکرٹریٹ الیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نے محکمہ کے تمام تدریسی و انتظامی آفیسران و اہلکاران کے لیے اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی ادارہ جات میں داخل کروانا لازمی قرار دیدیا اور محکمہ کے جملہ آفیسران ، معلمین و معلمات جملہ کیڈر تدریسی و انتظامی سٹاف کی ترقیابیوں ، ٹائم سکیل، قریبی سٹیشن پر تبادلہ جات ، رخصت ، جی پی ایف ریفنڈ، این او سی ، قرضہ تعمیر مکان وغیرہ جیسی جملہ مراعات کو اپنے بچوں کی سرکاری تعلیمی ادارہ جات میں تدریس سے منسلک کردیا ہے۔

جن اساتذہ کے بچے پرائیویٹ ادارہ جات میں زیر تعلیم ہوں گے وہ ماسوائے تنخواہ ودیگر مراعات حاصل نہ کرسکیں گے۔اس سلسلہ میں سیکرٹریٹ الیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے باقاعدہ پالیسی سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے جملہ انتظامی آفیسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جملہ محکمہ کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کے کیسز برائے ترقیابیاں ، ٹائم سکیل، جی پی ایف ریفنڈ، قرضہ تعمیر مکان ، قر یبی سٹیشن پر تبادلہ، رخصت ، این او سی ودیگر الائونسز کے ہمراہ اس امر کا سرٹیفکیٹ بھی فراہم کریں کہ ان مدرسین کے بچے کسی پرائیویٹ ادارے میں زیر تعلیم نہ ہیں۔

غلط سرٹیفکیٹ/ تصدیق فراہم کرنے والے انتظامی آفیسران کے خلاف ریموول فرام سروس (سپیشل پاورز )ایکٹ 2001؁ء کے تحت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں