مظفر آباد،مہاجرین تنظیموں ، ریفیوجیز یوتھ اور لوکل کمیونٹی کے زیر اہتمام کشمیریوںپر بھارتی ظلم و ستم ،بھارتی اقدامات کیخلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

ہفتہ 10 اگست 2019 13:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2019ء) مہاجرین تنظیموں ، ریفیوجیز یوتھ اور لوکل کمیونٹی کے زیر اہتمام کے زیرا ہتمام کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر بھارتی ظلم و ستم اور بھارتی آئین میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف مظفرآباد میں زبردست احتجاجی ریلی ‘ احتجاج ریلی کی قیادت امیر آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل حامد جمیل کشمیر ی نے کی ‘ ریلی کا آغاز زیر وپوائنٹ مہاجر کیمپ سے ہوا ‘ احتجاجی ریلی میںاے پی آر سی کے سرپرست اعلیٰ سردار لیاقت علی اعوان ، بانی امیر نشاد بٹ ، جنرل سیکرٹری بلال انصاری ، جمال چوہدری ، ایوب کشمیری ، عمیر الاسلام ، عاطف لون ، بلال ادریس ، امتیاز بٹ، خواجہ اقبال اور مہاجرین رہنمائوںتنویر الاسلام ، راجہ عارف خان، گوہر کشمیری، مقبول مغل سمیت مہاجرین بزرگوں ، ریفیوجیز یوتھ کے زمہ داران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ‘ ریلی کے شرکاء کے نے بھارتی مظالم کے خلاف زبردست نعرے بازی کی‘شرکاء ریلی نے مطالبہ کیا کہ پاکستان شملہ معاہدے سمیت بھارت کے ساتھ تمام تر دو طرفہ سے دستبردار ہو کر کشمیری عوام کے ساتھ حقیقی یکجہتی کا اظہار کرے‘ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل حامد جمیل کشمیر ی نے کہا کہ کشمیر پر بھارتی ناجائز اور جابرانہ قبضہ کشمیر ی عوام مسترد کرتے ہیں ‘ بھارت بین الاقوامی معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے اور عالمی طاقتیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں ‘کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری اور نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے اور ہمارے حکمران کشمیر پر سیاست کررہے ہیں‘ کشمیر کا فیصلہ کرنے کا اختیار صرف اور صرف کشمیریوں کا ہے ‘ حکومت پاکستان مظلوم کشمیر ی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے حق کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ‘ ایک منظم سازش کے ذریعے مودی کشمیریوں کی نسل کشی کرنے جارہا ہے‘ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں ‘پاکستانی عوام کے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کوہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ‘پاکستان ہمارا وکیل ہے اور کشمیر یوں کی نظریں پاکستان کی طرف ہیں ‘ عید الاضحی کو سب کشمیری سنٹرل پریس کلب کے سامنے جمع ہو کر مقبوضہ وادی کے مظلوم و محصور عوام سے یکجہتی کا مظاہرہ کریں ‘ آئیں مل کر کشمیر کے محصور و مجبور مسلمانوں کے ساتھ عید منائیں‘ کشمیری اپنے بنیادی حق سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘اے پی آرسی شوریٰ اپنے بچوں کے ہمراہ عید الاضحی سنٹرل پریس کلب کے سامنے منائے گی آزادکشمیر کے غیور اور باشعور عوام سے احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں‘ ریلی کے دوران مظاہرین کی جانب سے بھارتی پرچم اور مودی کی تصویر نظر آتش کی گئی اور ریلی اختتام وزیراعظم ہائوس کے قریب کیا گیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں