بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کے ذریعے تحریک آزادی کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا ،ناصر حسین ڈار

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا الزام اس کے گلے پڑ گیا ہے اب وہ وقت دور نہیں جب بھارت کی انتہا پسند کی حکومت کے منفی ہتھکنڈوں کے باعث ہندوستان کے حصے بخر ہوجائیں گے ،مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی منطقی انجام تک جاری رہے گی، وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر

پیر 19 اگست 2019 17:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ و فشریز ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کے ذریعے تحریک آزادی کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا الزام اس کے گلے پڑ گیا ہے اب وہ وقت دور نہیں جب بھارت کی انتہا پسند کی حکومت کے منفی ہتھکنڈوں کے باعث ہندوستان کے حصے بخر ہوجائیں گے مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی منطقی انجام تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے آئینی دہشتگردی مقبوضہ کشمیر میں اس کی فوجی شکست کا اعتراف ہے بھارت کے ایسے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کو ساری دنیا نے مسترد کر دیا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے بھارتی اقدام پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق عمل کرنے پر زور دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی انتہا پسندقیادت حواس باختہ ہوچکی ہے اور کشمیر میں پے در پے شکستوں کے بعد لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا ارتکاب کررہی ہے ۔ بھارت کو ہر محاذ پر شکست دیں گے بھارت نے اگر جارحیت کی تو ایل او سی کا سارا علاقہ بھارتی فوج کا شمشان گھاٹ ثابت ہوگا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں