بہت جلد کشمیر آزاد ہوگا اور آزادی کا سہرا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سر سجے گا‘زوہیب اکبر

منگل 20 اگست 2019 14:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف ڈویژن مظفرآباد کے سابق سیکرٹری اطلاعات زوہیب اکبر نے کہا ہیکہ 22 سالہ جدوجہد کے بعد قائد پاکستان عمران خان نے اپنے ساتھیوں کی دن رات محنت اور کارکنان کی عملی جدوجہد سے پی ٹی آئی حکومت کا ایک سال کامیابی سے مکمل کر لیا ہے ، اپنی کامیابی کو کشمیریوں کے نام کرتے ہیں ، اگست 2018 میں حلف اٹھانے کے بعد جس طرح قوم سے کئے وعدوں کو عملی جامع پہنایاوہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے ، زوہیب اکبر نے کہا کہ معیشت ، کفایت شعاری ، سیاحت ، بدعنوانی کے خلاف مہم ، غربت کا خاتمہ ، انصاف کی جلد فراہمی ، محکمہ پولیس میں بہتری جیسے وعدے شامل تھے ، آج ان وعدوں کے مطابق ملکی لٹیرے اپنے حتمی انجام سے دوچار ہیں ، دیوالیہ ادارہ جات آج ایک بار پھر پائوں پر کھڑے دکھائی دیتے ہیں اور گزشتہ 73 برسوں سے مسئلہ کشمیر جو سرد پائپ لائن میں تھا آج فلیش پوائنٹ بن چکا ہے ، پاکستان سمیت پوری دنیا میں کشمیر کا پرچم لہرا یا جارہا ہے ، تاریخ ساز بجٹ پیش کر کے حکومت نے عوام کے دل موہ لئے ہیں انھوں نے کہا بہت جلد کشمیر آزاد ہوگا اور آزادی کا سہرا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سر سجے گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں