مودی سرکار پاگل ہو چکی ہے ،مودی حواس باختہ ہونے کے بعد اب ذہنی توازن بھی کھو چکا ہے‘ایکس سروس مین ایسوسی ایشن

بدھ 21 اگست 2019 14:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) پاکستان ایکس سروس مین ایسوسی ایشن (پیسا) ضلع نیلم کے صدر کیپٹن (ر) شاہ حسین میر،سیکریٹری جنرل صوبیدار (ر) راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کے لیے ہم ہر وقت تیار ہیں ،پاک فوج دنیا کی عظیم ترین فوج ہے ۔مودی سرکار پاگل ہو چکی ہے ،مودی حواس باختہ ہونے کے بعد اب ذہنی توازن بھی کھو چکا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے تاریخ ساز ظلم پر اپنی بند زبان کھولیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہیں ،ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے ،پاک فوج پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا کی فوج کی کوئی حثیت نہیں ہے ،ہم دنیا میں امن کے خواہشمند ہیں لیکن اگر کسی نے ہماری دھرتی کے خلاف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو وہ پھرنیست و نابود ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی بھارت کے خاتمہ کا وعدہ کر چکا ہے ،اب انڈیا کی بربادی کا وقت قریب ۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین اور بچوں پر کیے جانے والے مظالم پر بھی یورپی ممالک خاموش تماشائی کا کرداراد اکر رہے ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں