یوم نیلہ بٹ کی تیاریاں مکمل ،کوہالہ سے نیلہ بٹ تک بڑے بڑے بینرز اور قائدین کی قدآور تصاویروں والی پوئٹریٹ آویزاں کر دیے گئے

بدھ 21 اگست 2019 14:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) یوم نیلہ بٹ کی تیاریاں مکمل ،کوہالہ سے نیلہ بٹ تک بڑے بڑے بینرز اور قائدین کی قدآور تصاویروں والی پوئٹریٹ آویزاں کر دیے گئے ہیں قائداعظم محمد علی جناح، ڈاکٹر علامہ اقبال، اور 23 اگست 1947کو نیلہ بٹ کی تاریخی سرزمین جہاد آزادی کشمیر کا آٖغاز کرنے والے مجاہد اول سردار عبدلقیوم خان ،قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان، صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، حریت قائدین ،میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی ،ایسین ملک ،پروفیسر عبدالغنی بٹ، شبیر احمد شاہ ، متحرمہ اسیہ اندرابی ہندو مظالم کا شکار ہونے والے بچوں اور خواتین کی تصاویریں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ۔

اس سال یوم نیلہ بٹ کے موقع پر قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان کی ہدایت پر جماعت کے پرچموں کے بجائے ریاستی اور پاکستانی پرچم بلند کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سال کا یوم نیلہ بٹ ایسے وقت میں منایا جا رہا ہے جب ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کردیاگیا ہے اور پوری وادی کرفیو کی وجہ سے جیل میں تبدیل ہو کر رہ گئی ہے ۔ اس سال یوم نیلہ بٹ یوم یکجہتی کشمیر کنونشن کے طور پر منایا جا رہا ہے جس میں آزادکشمیرکی سیاسی ،مذہبی قائدین کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ 23اگست کو یوتھ ونگ کے زیراہتمام کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں