یوم نیلہ بٹ کی 3روزہ تقریبات کا آغاز کل سے ہوگا

بدھ 21 اگست 2019 14:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) یوم نیلہ بٹ کی 3روزہ تقریبات کا آغازکل سے ہوگا۔ قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان آج دن 11بجے مجاہد اول سردار عبدلقیوم خان کے مزار پرچادر چڑھا کر تین روزہ تقریبات کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

سردار عتیق احمد خان چادر چڑھانے کے بعد سیائیں علی بہادر مزار پر چادر چڑھائیں گے۔ ساڑھے 12بجے راجہ لطیف شہید کے مزار پر چادر چڑھائیں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے اس کے بعد سائیں محمد اکرم اور راجہ شیرزمان شہید کے مزار پر چادر چڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں