عوام ہی حقیقی طاقت کا سرچشمہ ہیں آزاد کشمیر بھر میں آئندہ بھی مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی‘راجہ فراز عارف

عوام علاقہ چٹھیاں گلی کھیتر نے جو محبت خلوص اور پیار دیا ہے اس پر تہہ دل سے مشکور ہوں عوامی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں

جمعہ 23 اگست 2019 11:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) مسلم لیگ ن حلقہ کوٹلہ سے خاتون وزیر محترمہ نورین عارف کے فرزند انجینئر راجہ فراز عارف نے، زمیندار پینل چٹھیاں گلی کھیتر کے چیرمین اور معروف سماجی رینما راجہ عرفان منہاس اور مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف خان منہاس ایڈووکیٹ کی دعوت پر گزشتہ روز یونین کونسل بھیڑی کے گاوں چٹھیاں گلی کھیتر کا مختصر دورہ کیا۔

گاوں پہنچنے پرانکا بھرپور استقبال۔

(جاری ہے)

عوام علاقہ سمیت تمام کارکنوں نے منہاس ہاوس پہنچنے پر فراز عارف کو ہار پہنائے اس موقع پر انجینئر راجہ فراز عارف نے کہا کہ زمیندار پینل اور عوام علاقہ سیالیکشن پر کیئے گئے وعدے جلد پورے ہوں گے ہمیں عوامی مسائل کا بخوبی علم ہے علاقہ میں سڑک، سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر، واٹر سپلاء کی سکیموں سمیت عوام کے جملہ مسائل حل کر کے دم لیں گے مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے ہم بلا تخصیص ترقیاتی کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے عوام ہی حقیقی طاقت کا سرچشمہ ہیں آزاد کشمیر بھر میں آئندہ بھی مسلم لیگ ن کلین سوئپ کرے گی آزادکشمیر بھر میں مسلم لیگ ن تعمیر و ترقی کا انقلاب لائے گی عوام علاقہ چٹھیاں گلی کھیتر نے جو محبت خلوص اور پیار دیا ہے اس پر تہہ دل سے مشکور ہوں عوامی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اس موقعہ پر راجہ عرفان منہاس، حنیف منہاس خان ایڈووکیٹ،راشد منہاس، منظور منہاس ،حبیب اللہ منہاس، ولی رحمان، خورشید منہاس، عظیم منہاس جونیئر و دیگر نے کہا کہ ہم نے ہر موقعہ پر مسائل کی نشاندہی کی ہے امید ہے مسلم لیگ ن کوٹلہ کی قیادت کیئے گئے وعدوں پر جلد عملدرآمد کرے گی انہوں نے کہا کہ ہم راجہ فراز عارف کے بے حد مشکور ہیں کہ وہ قیمتی وقت نکال کر یہاں تشریف لائے عوامی مسائل کی نشاندہی اور سماجی کام جاری رکھیں گے اس موقعہ پر معززین علاقہ، ہیڈماسٹر (ر) عبدالعزیز منہاس، حاجی عبدالحفیظ منہاس، عظیم منہاس ، عظیم منہاس جونیئر، امجد منہاس، اظہر منہاس، ارشاد منہاس، ظہور منہاس، خورشید منہاس، ندیم منہاس،محمد حسن منہاس،گل حسن منہاس سمیت عوام علاقہ و منہاس قبیلہ کے زعما کی کثیر تعداد موجود تھی اجلاس کے بعد زمیندار پینل چٹھیاں گلی کھیتر کے چیرمین راجہ عرفان منہاس کی جانب سے شرکا کے لیئے ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں