یونین کونسل کائی منجہ کے گاؤں کھولیاں میں وحشیانہ قتل قابل مذمت ہے‘ملزمان کا گرفتار نہ ہونا انسانیت کی تذلیل ہے‘ زوہیب اکبر

جمعہ 23 اگست 2019 11:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ڈویژن مظفرآباد کے سابق سیکرٹری اطلاعات زوہیب اکبر نے کہا ہے کہ یونین کونسل کائی منجہ کے گاؤں کھولیاں میں ہونے والے دردناک اور وحشیانہ قتل کی پر زور مز مت کرتے ہیں اور ورثاء کی مکمل طور پر حمآیت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ5 نامزد ملزمان کی تاحال گرفتاری نہ :ہونا اور راج محمد عرف راجا ولد ستار محمد ، چوہدری فیصل ، چوہدری اسرائیل ، چوہدری نذر ، چوہدری فاروق نے انسانیت کی تذلیل کی ہے جس کی مثآل کہیںنہیں ملتی اس واقعے کی جتنی بھی مز مت کی جائے کم ہے۔

انشااللہ چوہدری رشید اور اس کی بیٹی اور بچیوں کو ضرور انصاف ملے گا۔انصاف کیلئے ہر فورم پر رجوع کریں گی.زوہیب اکبر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے پرامن علاقہ میں دہشت گردی کے فروغ اور حکومتی بے حسی پر بھی گہرا افسوس ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے مودی کی پالیسیوں کو اپنا رکھا ہے تھانے عقوبت خانوں کا روپ دھار چکے ہیں سیاسی پشت پناہی نے عام عوام کا جینا دوبھر کر کے رکھ چھوڑا ہے ایسے حالات میں عوام آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر کسی نجات دہندہ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

زوہیب اکبر نے انسپکٹر جنرل پولیس چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لیے کردار ادا کریں اور متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کرنے اور انکی کفالت کا سرکاری طور پر انتظام کیا جاے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں