بھارت کشمیریوں پر ظلم بند کرے ورنہ ہم ایل او سی توڑ کر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی مدد کے لئے کوشاں ہیں‘سید یاسر ہمدانی

جمعہ 23 اگست 2019 11:40

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) پی ٹی آئی سعودی عرب کے رہنما سید یاسر ہمدانی نے کہا ہے کہ انڈیا ایل او سی کی خلاف ورزی بند کرے اور جموں وکشمیر میں جو کرفیو اٹھارہ دن سے لگایا ہوا ہے اس کو ہٹائے اور کشمیریوں پر ظلم بند کرے ورنہ ہم ایل او سی توڑ کر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی مدد کے لئے کوشاں ہیں۔ہم مشکل گھڑی میں کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مودی کے مظالم جمہوریت پر بدنما داغ ہے بھارت کشمیریوں کو آزادی دے جمہوریت کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا بھارت نے دنیا بھر میں اپنے غلط فیصلوں سے ساکھ گنوا دی کشمیریوں کی زندگی مودی ریاست میں سرمایہ کاری سے اہم ہے مودی گرفتار کشمیریوں کو فوری رہا کرے بھارت جتنا پارٹی کے حکمران وہی کام کررہے ہیں جو انگریزوں نے 200ہندوستان میں کیے کشمیرکشمیریوں کا ان کا یہ موقف درست ہے مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے یہ زور دیا ہے کہ تمام انسانوں کے حقوق کو برابر رکھا جائے جمہوریت کے بغیر کشمیریوں کے حالات میں تبدیلی لانا ناممکن ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں