آزادکشمیر کے چالیس لاکھ باشندگان کنٹرول لائن کو اپنے پائوں تلے روند ڈالیں‘مولانا محمد الطاف بٹ

جمعہ 23 اگست 2019 15:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) سابق امیدواراسمبلی مولانا محمد الطاف بٹ نے کہاہے کہ آزادکشمیر کے چالیس لاکھ باشندگان کنٹرول لائن کو اپنے پائوں تلے روند ڈالیں ، مقبوضہ وادی کی صورتحال پر دل غمزدہ اورآنکھیں نم ہیں ، بہت جلد ساتھیوں کی مشاورت سے ٹھوس اورنتیجہ خیز تحریک کاآغاز کریں گے ، آزادکشمیر کی سیاسی جماعتیں ہمارا ساتھ دیں ،الطاف بٹ نے کہا یہ وقت ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے غیر معمولی اقدام عمل میں لائیں ، بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے انشاء اللہ آزادی کشمیریوںکا مقدر بن چکی ہے ،بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا ہے سترہ دن سے کرفیو جاری ہے۔

(جاری ہے)

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج بچوں اور بوڑھوں کے ساتھ ساتھ سکولوں اور صحت کے مراکز کو نشانہ بنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے سفاکانہ حملوں اور بلااشتعال فائرنگ کی وجہ سے سکول بند ہوگئے ہیں ،کنٹرول لائن کے قریبی علاقوںمیں بچوں کو تعلیم میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس وقت پوری کشمیری قوم کو تمام مفادات کو بلاتر ہو کر کشمیرکی آزادی کیلئے عملی اقدام اٹھانا ہوں گے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں