چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے شجر کاری مہم برسات کے تحت جلال آباد گارڈن میں پودا لگایا

جمعہ 23 اگست 2019 17:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مطہر نیاز رانا نے شجر کاری مہم برسات کے تحت جلال آباد گارڈن میں پودا لگایا ۔اس موقع پرسیکرٹری زراعت، لائیوسٹاک آبپاشی و اسماء راجہ طارق مسعود خان ، ناظم اعلیٰ زراعت خواجہ خورشید احمد اور محکمہ زراعت کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کے مالی تعاون سے گرین پاکستان ترقیاتی منصوبہ کے تحت آزاد کشمیر کے لئے ایک کروڑ پھلدار پودوں کی فراہمی کی جائے گی ۔ وفاقی حکومت نے ’’گرین پاکستان ‘‘ کے نام سے ایک ترقیاتی منصوبہ کی منظوری دی ہے۔ جس کے تحت آزاد کشمیر کے زمینداروں کے لئے آئندہ تین برسوں کے دوران ڈیڑھ ارب روپے مالیت کے ایک کروڑ سے زائد پھلدار پودا جات فراہم کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے زمینداروں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ریاست کے مختلف زرعی موسمیاتی خطوں کی مناسبت سے چیری ، اخروٹ ، سیب ، انار ، ناشپاتی ، خوبانی ، نیکٹر ین ، آلو بخارا ، ترشاوہ پھل ، آم ، امرود اور دیگر اقسام کے سالانہ پینتیس لاکھ سے زائد پودہ جات بلاقیمت فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کھڑی کینال اور اپر چہلم کینال کے گرد 46کلومیٹر کے رقبہ پر 50 ہزار پھلدار پودہ جات بھی لگائے جائیں گے جس سے آزاد کشمیر کے زمینداروں کی معاشی حالت میں بہتری کے علاوہ متوازن خوراک کی فراہمی اور ماحول کی آلودگی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی ۔ ’’گرین پاکستان پروگرام ‘‘کی کامیاب تکمیل سے آزادکشمیر میں ایگری ٹور ازم کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں