چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ نے سول جج بلوچ کو جج فیملی کورٹ کے اختیارات تفویض کر دیئے

بدھ 11 ستمبر 2019 23:55

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ نے سول جج بلوچ کو ان کی حدود اختیار سماعت سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کیلئے جج فیملی کورٹ کے اختیارات تفویض کرتے ہوئے جج فیملی کورٹ بلوچ تعینات کیے جانے کے علاوہ عدالت سول جج/ جج فیملی کورٹ تراڑ کھل میں زیر سماعت حدود سول جج/ جج فیملی کورٹ بلوچ کی نست عائلی مقدمات عدالت سول جج / جج فیملی کورٹ بلوچ منتقل کیے جانے اور آئندہ حدود سول جج بلوچ سے متعلقہ نئے عائلی مقدمات عدالت جج فیملی کورٹ بلوچ میں ہی دائر کرنے کی منظور ی دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ہائیکورٹ سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں