آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس اظہر سلیم بابر نی قائم مقام چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

بدھ 11 ستمبر 2019 23:55

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ کے سینئر جج جناب جسٹس اظہر سلیم بابر نے بدھ کے روزقائم مقام چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

حلف برادری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاںقائم مقام صدر ریاست سردار عامر الطاف نے معزز جج سے حلف لیا۔ حلف سے قبل سیکرٹری قانون ،انصاف و پارلیمانی امور ارشاد قریشی نے جسٹس اظہر سلیم بابر کی بطور قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھا۔ تقریب میںمعزز جج صاحبان اور وکلاء کی بہت بڑی تعدادنے شرکت کی۔ یادرہے کہ چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ ایم تبسم آفتا ب علوی ان دنوں بیرون ملک دورے پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں