وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دارالحکومت مظفرآباد میںکل 13ستمبر کو تاریخی جلسہ منعقد ہوگا ، خواجہ فاروق احمد

بدھ 11 ستمبر 2019 23:55

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور سابق وزیر خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ کل 13ستمبر کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دارالحکومت مظفرآباد میں تاریخی جلسہ منعقد ہوگا۔موجودہ صورتحال میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بیس کیمپ میں جلسہ اہمیت کا حامل ہے اس جلسے میں مقبوضہ کشمیر میں مثبت اور جاندار پیغام جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر،انصاف یوتھ ونگ،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن،انصاف ٹریڈرز ونگ،لائرز ونگ سمیت تمام تنظیموں کے کارکنان بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اہل کشمیر سے عملی یکجہتی کے اظہار کے لیے 13ستمبر کو بیس کیمپ کے دارالحکومت مظفرآباد تشریف لارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں وہ یونیورسٹی گرائونڈ میں سہہ پہر 3بجے عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔بیس کیمپ کے عوام سیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکر عمران خان کا بحیثیت وزیراعظم پاکستان استقبال کریں گے۔یونیورسٹی گرائونڈ میں وزیراعظم پاکستان کا تاریخی جلسہ منعقد ہوا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے وزیراعظم کے استقبال کے لیے انتظامات تیز کردیئے ہیں۔جبکہ عوامی رابطہ مہم بھی عروج پر ہے۔

سابق وزیر خواجہ فاروق کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم پاکستان کا مظفرآباد جلسہ اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعظم پاکستان مظفرآباد جلسہ میں مسئلہ کشمیر پر قومی موقف کا اعادہ کریں گے۔مظفرآباد میں وزیراعظم پاکستان کے جلسہ سے مقبوضہ کشمیر کے اندر جدوجہد آزادی میں مصروف حریت پسند عوام کو بھی مثبت پیغام جائیگا۔انہوں نے شہریان مظفرآباد سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان کا شایان شان استقبال کریں اور ان کے جلسہ میں بھرپور شرکت کریں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں