مودی کشمیریوں کے حوصلے کو کمزور نہیں کرسکتا ،

حضرت امام حسینؓ کی قربانی ہمیں ظلم کیخلاف ڈٹ جانے کا سبق دیتی ہے ، محمد فاروق حیدر کشمیری ظلم کے خلاف ڈٹے رہیں گے جب تک ان کو انکا حق نہیں مل جاتا ،شملہ معاہدہ اپنی موت مر چکا ہے ،افواج پاکستان پر پورا یقین ہے جب وقت آیا تو وہ کشمیریوں کو مایوس نہیں کرینگے ، وزیراعظم آزاد کشمیرکا جلسے سے خطاب

جمعہ 13 ستمبر 2019 22:53

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاکہ آج چالیسواں روز ہے مقبوضہ کشمیر سب سے بڑی جیل ہے تبدیل ہے ۔ کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہیں ۔ انہیں اپنے بہنوں ، بھائیوں اور دیگر اہل و عیال کی کوئی خبر نہیں کہ وہ کس طرح زندگی گزار رہے ہیں ۔ مودی کشمیریوں کے حوصلے کو کمزور نہیں کرسکتا ۔

حضرت امام حسین کی قربانی ہمیں سبق دیتی ہے کہ ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں ۔ کشمیری ظلم کے خلاف ڈٹے رہیں گے جب تک کہ ان کو انکا حق نہیں مل جاتا ۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جمعہ کے روز جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور ودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ،اعظم سواتی، سابق وزراے اعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود اور سردار عتیق احمد خان، چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام ، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان ، نعیم الحق ، سینیٹر فیصل جاوید ، سیف اللہ نیازی ، خرم نواز گنڈا پور ، علیم خان بھی موجود تھے جبکہ وزیر اعظم پاکستان کی کال پر پاکستان کی نامور شخصیات معروف کرکٹر شاہد آفریدی ، ساحر علی بگہ ، فاخر ، ہمایوں سعید ، جاوید شیخ ، حریم فاروق ، شہزاد رائے ، مایا علی اور دیگر نامور شخصیات نے جلسہ عام میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ووزیر اعظم پاکستان عمران خا ن نے جمعہ کے روز مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد کا دورہ کیا۔ مظفرآباد آمد پر وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان ، چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا اور آئی جی صلاح الدین خان نے استقبال کیا۔زیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ آزادکشمیر کے عوام سیز فائر لائن کو توڑنا چاہتے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالہ سے آزادکشمیر کی ساری سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ کو کہنا چاہتاہوں کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کے جال میں نہ پھنسیں اس سے کشمیریوں کا مسئلہ سائیڈ لائن پر چلا جاتا ہے ۔ شملہ معاہدہ اپنی موت مر چکا ہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کے بعد اس کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔

افواج پاکستان پر پورا یقین ہے کہ جب وقت آیا تو وہ کشمیریوں کو مایوس نہیں کرینگے ۔ اس سال کے آخر میں آزادکشمیر میں بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کروا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وفاقی وزراء اور دیگر نامور شخصیات کا مظفرآباد آنے پر شکرگزار ہوں ۔قائد اعظم نے پاکستان کا کشمیریوں سی72سال پہلے جو رشتہ قائم کیا تھا آج بھی اسی طرح سے قائم ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان نے جس طرح 14اگست کو مظفرآباد کا دورہ کر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا اور بالخصوص5اگست کے بعد جو اقدامات اٹھائے اس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ UNHCRکی جانب سے جو چارج شیٹ شائع کی گئی ہے اس پر بھی ان کے شکرگزار ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں