وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیریوں کی آزادی کا پیغام دیا ہے،پروفیسر تقدیس گیلانی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 14:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی سابق مشیر پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر پر کشمیریوں کی آزادی کا پیغام دیا ہی27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اہمیت کا حامل ہے انشاء اللہ پاکستان کی بھارت پر فتح ہوگی مسئلہ کشمیر اب یا کبھی کی پوزیشن پر ہے بھارت مکاردہشت اگرد ملک ہے مودی دنیا پر سپر پاور بن کر حکمرانی کا خواب دیکھ رہا ہے جس کو کشمیری کسی صورت پورا نہیں ہونے دیں گے مودی نے اپنے ہاتھوں سے مقبوضہ کشمیر میں غیر آئینی اقدام کرکے بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا آغاز کردیا ہی41دنوں سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون انٹرنیٹ بند میڈیا پر پابندی قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ مظفرآباد میں یوم یکجہتی کے موقع پر مودی کو وزیراعظم عمران خان نے پیغام دیدیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر جبرا قبضہ برقرار نہیں رہے گا ہم نے باربار مذاکرات کی بات کی مگر بھارت نے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کیا مودی نے اگر آزادکشمیر پر چڑھائی کی کوشش کی تو اس کو وہ جواب ملے گا کہ پھر مودی کبھی بھی دوبارہ ایسے گھنائونے اقدام کے قابل نہیں رہے گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں