اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے امن فوج مقبوضہ میں تعینات کرے، شیخ محمد عارف

ہفتہ 14 ستمبر 2019 14:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع باغ کوٹیٹرہ مست خان کے رہنما شیخ محمد عارف نے کہا ہے کہ اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے اور انہیں آر ایس ایس کے دہشتگرد نریندر مودی کی کھلی دہشتگردی سے بچانے کیلئے فوری طور پر امن فوج مقبوضہ میں تعینات کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 58اسلامی ممالک کی مشترکہ قرارداد کے باوجود نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ختم نہ کرنا عالمی برادری قوانین کی توہین اور خلاف ورزی ہے ۔

انڈیا کو عالمی دہشتگرد قرار دیا جائے جو پوری دنیا کی آواز پر کان دھرنے کے بجائے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔خواتین بچوں اوربزرگوں پر تشدد کیاجارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا اور انسای حقوق کی تنظیمیں جس انداز سے بھارتی وحشت بربریت سے دنیا کو آگاہ اور اس پر آواز بلند کر ہے ہیں اس پر کشمیری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ایٹمی طاقت خطہ نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے تباہی کا الارم ہے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں