پٹہکہ ٹول ٹیکس چونگی پر تعینات اہلکارجگا ٹیکس وصول کرنے لگے

لوڈرسوزوکیوں سی20روپے ٹیکس کے بجائی100روپے فی گاڑی وصول کئے جانے لگے

ہفتہ 14 ستمبر 2019 14:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) پٹہکہ ٹول ٹیکس چونگی پر تعینات اہلکارجگا ٹیکس وصول کرنے لگے،لوڈرسوزوکیوں سی20روپے ٹیکس کے بجائی100روپے فی گاڑی وصول کیے جانے لگے،ہول سیلز کا کام کر کے بچوں کا پیٹ پالنے والے سوزوکی مالکان اورڈرائیورجگا ٹیکس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے،اعلی حکام سے فی الفورنوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد بشارت،محمد ارشد،حنیف قریشی اوردیگر نے بتایا کہ پٹہکہ ٹول ٹیکس چونگی پرتعینات اہلکارلوڈرسوزوکیوں سے ناجائز بھتہ وصول کررہے ہیں نہ دینے پر بداخلاقی اوربدتمیزی کرنا معمول بنا لیا ہے گاڑیاں بھی کئی کئی گھنٹے روک لیتے ہیں لوڈرسوزوکی کا ٹیکس بیس روپے ہے جبکہ چونگی پر تعینات اہلکار 100روپے وصول کرتے ہیںہم ہول سیلزکاروبار کر کے بچوں پیٹ پالتے ہیں بڑی مشکل سے اخراجات پورے کرنے کی کوشش کررہے ہیںہماری بچت چونگی والے زبردستی ہتھیالیتے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے فی الفورنوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے چونگی پر تعینات بددیانت اہلکاروں کے خلاف نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں