سیکرٹریٹ الائونس، یوٹیلیٹی الائونس سیکرٹریز حکومت کا ایگزیکٹو الائونس کے نوٹیفکیشن جاری

سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے سیکرٹریٹ الائونس کی منظوری پر شکرانے کے نوافل ادا کیئے

منگل 17 ستمبر 2019 16:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے سیکرٹریٹ الائونس کی منظوری پر شکرانے کے نوافل ادا کیئے۔ ملازمین میں جشن کا سماں، سول سیکرٹریٹ میں جشن ملازمین نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔ سیکرٹریٹ الائونس، یوٹیلیٹی الائونس سیکرٹریز حکومت کا ایگزیکٹو الائونس کے نوٹیفکیشن جاری۔ حکومت، چیف سیکرٹری، سیکرٹری مالیات، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری سروسز کے شکر گزار ہیں اور خاص کر چیئرمین معائنہ و عملدرآمد کمیشن زاہد امین کے جنہوں نے ذاتی توجہ دے کر سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا احتجاج ختم کروایا اور معاملات یکسو کروائے۔

صدر محمد شریف اعوان، جاوید چوہدری، ملک اشفاق، گلبہار مغل، سردار زاہد، خالد راٹھور، طارق چغتائی، راجہ ضیغم فاروق، علی کاظمی، قاضی اقبال، سلیمان فاروق، اصغر خان، امجد اعوان، راجہ پرویز، شبیر عباسی، ناظم شاہ، نجم الحسن نقوی، زین العابدین، چوہدری مجید، شفیع اعوان، شیخ الطاف، نصر اللہ عباسی اور دیگر کا اظہار تشکر میٹنگ سے خطاب۔

(جاری ہے)

ملازمین نے دن بھر قائدین کو مبارکباد یں دیں اور کامیاب حکمت عملی پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سیکرٹریٹ ایمپلائز کے قائدین نے حکومت اور چیف سیکرٹری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ مقررین نے کہا کہ ملازمین کے بقیہ مطالبات بھی حل ہونگے۔ نائب قاصدین کے بچوں کا کوٹہ بحال ہو گا جو ہمارا ترجیح ایجنڈا ہے۔ آخر میں ملازمین سے شکرانے کے نوافل ادا کرنے کا کہا گیا اور ملازمین کو اتحاد و اتفاق رکھنے پر زور دیا گیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں