آزاد کشمیرمیں جنگلات کی تعمیر وترقی کے لیے موجودہ حکومت اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے‘سردار میر اکبر خان

آزادکشمیر شجر کاری کے لیے موضو ع ترین خطہ ہے زیادہ سے زیادہ شجرکاری سے آزادکشمیر کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت خطہ بنائیں گے‘وزیر جنگلات

جمعہ ستمبر 15:49

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرمیںجنگلات کی تعمیر وترقی کے لیے موجودہ حکومت اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہیآزادکشمیر شجر کاری کے لیے موضو ع ترین خطہ ہے زیادہ سے زیادہ شجرکاری سے آزادکشمیر کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت خطہ بنائیں گے شجر کاری اور شجر پروری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے پاکستان کی بقاء صرف اور صرف شجر کاری میں ہے ہم نے مل کر کلین اینڈ گرین آزادکشمیر بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہیں تاکہ یہ خطہ سرسبز اور خوبصورت ہو سکے شجر کاری صدقہ جاریہ ہے شجر کاری کے ساتھ ہمار ا مستقبل وابستہ ہے آزادکشمیر کے لیے آنے والے پانچ سال کے لیے موجودہ حکومت آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروکار لا رہی ہے جنگلات کی وجہ سے تمام انسانیت کی بقاء ہے ،جس میں جنگلی حیات بھی شامل ہے ، جنگلی حیات کی بقاء کیلئے عوام اپنا کردار اداکرے سبزدرخت کے کٹائوکی کہیں کوئی گنجائش نہیں ہے ، مکانات کی تعمیر کیلئے دیودار کے بجائے فرکا زیادہ استعمال کیاجائے اسے قیمتی درخت کو بچایاجاسکتاہے دنیا میں گلوبل وارننگ کی وجہ سے دن بدن درجہ حرارت بڑھتاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

جس کے لیے شجرکاری ناگزیر ہے لہذا عوام اور محکمہ جنگلات ملکر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو یقینی بنائیں ، شجرکاری کیساتھ ساتھ شجرپروری کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرینگے اس محکمہ عوام کیساتھ ملکر ٹھوس اقدامات اٹھائے جنگلات پاکستان کی صنعتی ،زرعی ، معاشی اور توانائی کی مسلسل فراہمی اور پائیدار ترقی کے ضامن ہیںآزاد کشمیر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہم نے آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز و شاداب ملک بنانا سکتے ہیںجنگلات پاکستان کی صنعتی ،زرعی ، معاشی اور توانائی کی مسلسل فراہمی اور پائیدار ترقی کے ضامن ہیںآزاد کشمیر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہم نے آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز و شاداب ملک بنانا سکتے ہیں پاکستان کی بقاء صرف اور صرف شجر کاری میں ہے ہم نے مل کر کلین اینڈ گرین آزادکشمیر بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہیں تاکہ یہ خطہ سرسبز اور خوبصورت ہو سکے آزادکشمیر کے لیے آنے والے پانچ سال کے لیے موجودہ حکومت آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروکار لا رہی ہیبلین ٹری منصوبہ آزادکشمیر کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے معاون ثابت ہو گا اس بڑئے منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے تمام شعبوں کو اپنا فعال کردار ادا کر نا ہو گا پورئے آزاد کشمیر میںعوام پرائیویٹ نرسریاں لگائے جاہیںس ، دیودار ، کائل اور پھلدار درختوں پر مشتمل نرسریاں عوام کے لیے معاشی انقلاب کاباعث بنے گئیں، سفید اور خالی رقبہ جات پر نرسریاں لگائی جائیں گی ،شجرکاری اور نرسریاں لگانے کے حوالے سے محکمہ کے آفیسران تحفظ جنگلات کمیٹیوں کیساتھ ملکر کام کریں گئے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلین ٹری منصوبہ لگانے کیلئے محکمہ عوام کیساتھ محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے پورے آزادکشمیر میں خالی رقبہ جات پر شجرکاری کریں گئے ۔انہوں نے کہاکہ عوام میں شجرکاری اور شجرپروری کے حوالے سے شعور بیدارکرنے کی ضرورت ہے ۔ اس سلسلہ میں عوام میںجنگلات کے تحفظ کے حوالے سے شعور بیدار کریں اس سے آنیوالی نسلوں کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے محکمہ جنگلات کو عوام میں جنگلات کے تحفظ اور اہمیت اجاگر کرنے کیلئے شاہرا ہ نیلم کے اردگرد وال چاکنگ کی گی ہے تاکہ عوام میں جنگلات کے حوالئے سے شعور بیدار ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان جنگلات پر خصو صی توجہ دے رہے ہیں اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان بھی جنگلات پر خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور شجرکاری کے لیے عملی طور پر اقداما ت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کا خطہ بہت زرخیز ہے ہمارے بچوں کا مستقبل ان درختوں سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا واحد طریقہ شجر کاری ہے۔

مظفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments