ہندوستان ظلم وجبر کے ذریعے کشمیریوں کو آزادی کی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتا‘سردار عتیق

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) آل جموں وکشمیر مسلم قائد کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ۔ ہندوستان ظلم وجبر کے ذریعے کشمیریوں کو آزادی کی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے تایا بریگیڈیئر تاج عباسی کی تعزیت کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ ہندوستان اور نریندر مودی دنیا میںنے نقاب ہو چکے ہیں۔ سیکولرازم اور جمہورت کے دعوئوں کی قلی کھل گئی ہے ۔ اسی لاکھ آبادی کو یرغمال بنا کر رکھنا ہٹلر کی جارحیت کا عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام تر مشکلات کے باوجود اہل کشمیر کا وحد سہارا اور وکیل ہے پاکستان اور کشمیر کے رشتے لازوال ہیں اور دنیا ان رشتوںمیں دراڑ ڈال نہیں سکتی ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کے عوام سبز پرچم اٹھا کر پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کا خطاب نریندر مودی کو مزید بے نقاب کر دے گا۔ مودی کی گبھراہٹ اور بوکھلاہٹ کی وجہ ہی خوف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اگر ہندوستا ن میں اٹھنے والی نفرت کی لہر کا احساس نہ کیا تو جنوبی ایشیاء کسی خوفناک حادثے کا شکار ہوسکتا ہے ۔

ایٹمی اسلحے کا استعمال خطے کو صدیوں پیچھے لے جائے گا۔ سردار عتیق احمدخا ن نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام پاک فوج کا بازوئے شمشیر زن ہیں اور وہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع روالپنڈی کے صدر ساجد قریشی ، یوتھ کے مرکزی رہنما نعمان عباسی کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعدادموجود تھی ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں