مظفرآباد میں تھانہ پولیس سول سیکرٹریٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

ڈیڑھ کلو سے زائد چرس وگردہ برآمد،بڑاسپلائزرملزم جمیل ولد اورنگزیب گرفتار،مقدمہ درج

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون آپریشن کے دوران ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ ، ڈی ایس پی سٹی ریاض مغل کی سخت ہدایت کے بعد دارلحکومت مظفرآباد میں تھانہ پولیس سول سیکرٹریٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،ڈیڑھ کلو سے زائد چرس وگردہ برآمد،بڑاسپلائزرملزم جمیل ولد اورنگزیب گرفتار،مقدمہ درج تفتیش شروع،عوامی حلقوں کی جانب سے تھانہ سول سیکرٹریٹ کے عملے کوخراج تحسین۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ اورڈی ایس پی ریاض مغل کی طرف سے جاریہ مہم بخلاف منشیات فروشاں کے تسلسل میں ایس ایچ اوتھانہ پولیس سیکرٹریٹ راجاسہیل نے معہ نفری کے اپرچھتر ایرایا میں منشیات فروشوں کا بڑاسپلائر ڈیڑھ کلواعلیٰ کوالٹی چرس وگردہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے پابندسلاسل کردیا،ملزم جمیل ولد اورنگزیب قوم بخاری ساکنہ چلاس دیامرگلگت کچھ عرصہ سے انتہائی منظم انداز میں چرس اورگردہ مظفرآباد پہنچا کر مختلف منشیات فروشوں کو فروخت کر کے شہر کی نوجوان نسل کی رگوں میں زہرگھولنے کا موجب بن رہا تھا تھانہ پولیس سیکرٹریٹ قبل ازیں بھی منشیات کے خلاف اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے منشیات فروشوں کے حوالے سے کریک ڈائون کیے ہوئے ہیں اورچند بڑے منشیات فروش مختلف مقدمات میں سزایاب ہو کر اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں،عوامی حلقوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پولیس کا جرم کے خلاف قانون پسند شہری کے ناطے ہر ممکن ساتھ دیا جائیگا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں