ضلع جہلم ویلی چکار کے سیاسی وسماجی راہنما محمد افراہیم کے فرزند محمد حمشید لیکچرار کیمسٹری تعینات ہوگئے

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء)ضلع جہلم ویلی چکار کے سیاسی وسماجی راہنما محمد افراہیم کے فرزند محمد حمشید لیکچرار کیمسٹری تعینات ہوگئے۔ان کی تعیناتی کے بعد علاقے میں جشن کا سماں۔

(جاری ہے)

ان کے آبائی گائوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور مزید ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد مبارکباد دینے کے لیے آنے والوں کا رش لگا رہا۔محمد نذیر،شیراز مغل،افضال،راجہ خالد،نقاش بانڈے،آکاش افضال ودیگر نے خصوصی طوپر گھر جاکر مبارکباد دی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں