پریس فائونڈیشن کی رکنیت کیلئے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع ،آخری تاریخ 25 ستمبر 2019ء مقرر

جمعہ ستمبر 17:46

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) چیئرمین آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن کے ہدایت پر سیکرٹری فائونڈیشن و ڈائریکٹر جنرل اطلاعات / چیئرمین امتحانی کمیٹی راجہ اظہر اقبال نے پریس فائونڈیشن کی رکنیت کے لیے درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے آخری تاریخ 25 ستمبر 2019ء مقرر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی دفتر پریس فائونڈیشن سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں پریس فائونڈیشن کی ممبر شپ کیلئے ٹیسٹ / انٹرویو منعقد ہوں گے جس کے لیے امیدواران سے درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ جو پہلے 20 ستمبر تھی میں توسیع کرتے ہوئے نئی تاریخ 25 ستمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ امیدواران کی حتمی فہرست مورخہ 27 ستمبر 2019ء کو جاری کر دی جائے گی ۔

رکنیت فارم اور دیگر کوائف و معلومات پریس فائونڈیشن کی ویب سائٹ www.ajkpf.com سے حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments