مقبوضہ کشمیر کے اندر ہونے والے ظلم اور جبر پر ہمارے حکمرانوں کے آنکھوں سے باندھی ہوئی پٹیاں کب کھلیں ،شیخ عقیل الرحمان

حکمران آخری کشمیر ی کے مرنے کا انتظار نہ کریں ،مقبوضہ کشمیر میں بچے ،مائیں ،بہنیں ،بیٹیاں ،جوان ،بزرگ پاک فوج کا انتظار کررہی ہے ہمارے حکمران تقریروں کا سہارا لے رہے ہیں افسوس کا مقام ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر کرفیو کو 45روز گزر گئے ہمارے حکمران لمبی تان کر سوئے ہوئے ہیں،نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر

جمعہ ستمبر 17:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) حکمران آخری کشمیر ی کے مرنے کا انتظار نہ کریں ،مقبوضہ کشمیر میں بچے ،مائیں ،بہنیں ،بیٹیاں ،جوان ،بزرگ پاک فوج کا انتظار کررہی ہے،اور ہمارے حکمران تقریروں کا سہارا لے رہے ہیں ،افسوس کا مقام ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر کرفیو کو 45روز گزر گئے ہمارے حکمران لمبی تان کر سوئے ہوئے ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے اندر ہونے والے ظلم اور جبر پر ہمارے حکمرانوں کے آنکھوں سے باندھی ہوئی پٹیاں کب کھلیں گی۔

یہ وقت ہے اللہ پر بھروسہ رکھنے کا اور جہاد شروع کرنے کا ،لیکن ہمارے حکمران جہاد کے نام سے ڈر رہے ہیں ،جہاد کا اعلان جلد کیا جائے اللہ ہماری مدد کے لیے کافی ہے ،بیرونی طرف نہ دیکھا جائے ،45روز سے لگائے گئے کرفیو سے پتہ نہیں کیا کتنی مائوں کے بیٹے قربان ہوئے ہوں گے ،کتنی عورتوں کی عصمت دری ہوئی ہوگی ،کتنی بہنوں کے سہواگ اُجاڑے ہوئے ہوں گے اُس بھارتی درندہ افواج نے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 5اگست سے نہتے کشمیریوں پر ظلم جاری ہے حکمران یہ راگ اب کی بار مار کے دیکھ پر چل رہی ہے ،مظفرآباد کا بچہ ،بزرگ ،27ستمبر کو یونیورسٹی گرائونڈ میں کشمیر بچائو ،کشمیر ریلی میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے ایک اچھا میسج دیں گے ،اور جہاد کا اعلان بھی کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مظفرآباد کا کوئی بھی فرد اپنے گھر یا آفس میں 27تاریخ کو نہ بیٹھے بلکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ اظہار ہمدردی کیلئے باہر نکلیں ۔مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو پست نہیں کر سکتا۔حکومت پاکستان یکجہتی کے بجائے عملی اقدامت کرے۔کشمیری عوام پاکستانی افواج کے عملی اقدامت کے منتظر ہیں۔۔کشمیری عوام بھارتی افواج سے اپنے خون کے ایک ایک قطرہ کا بد لہ لیں گے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بین الاقوامی تسلیم شدہ دہشتگرد ہے۔کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکی ہے۔اہل کشمیر کو افواج پاکستان پر مکمل اعتماد ہے۔حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر،کشمیر کے مسئلہ پر تمام دینی،سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر یکساں پالیسی مرتب کرے۔

مظفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments