وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا پارلیمنٹیرینز کشمیر کانفرنس سے خطاب

کشمیری قوم کی مجموعی خواہشات کا آئینہ دار ہے،چوہدری لطیف اکبر حکومت پاکستان اور مقتدر حلقوں کو وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے اٹھاے گئے نکات پر سنجیدگی سے غوروغوض کرنا چاہیے اس خطاب کو سیز فائر لائن کے دونوں جانب بسنے والے کشمیریوں کی مکمل تائید و حمایت حاصل ہے ،صدر پیپلز پارٹی آزا د کشمیر

جمعہ ستمبر 17:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) صدرپاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا پارلیمنٹیرینز کشمیر کانفرنس سے خطاب کشمیری قوم کی مجموعی خواہشات کا آئینہ دار ہے حکومت پاکستان اور مقتدر حلقوں کو وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے اٹھاے گئے نکات پر سنجیدگی سے غوروغوض کرنا چاہیے اس خطاب کو سیز فائر لائن کے دونوں جانب بسنے والے کشمیریوں کی مکمل تائید و حمایت حاصل ہے کانفرنس میں کشمیری عوام کی بہترین ترجمانی کرنے پر راجہ فاروق حیدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے آزادکشمیر کی ساری سیاسی قیادت ایک صفحے پر ہے اور ہم مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دے رہے ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا گیا جس پر ان کے شکرگزار ہیں حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھاے گئے اقدامات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے اور آزادکشمیر کی ساری سیاسی قیادت اور حریت کانفرنس کے ساتھ بامقصد مشاورت ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ آزادکشمیر کے اندر بغیر سیاسی تفریق کے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے کام کیا جاے اور آزادکشمیر کی ساری سیاسی قیادت اس حوالے سے مبارکباد کی مستحق ہے جس نے نازک حالات میں مل کر چلنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کشمیری قوم کی بھرپور ترجمانی پر وزیر اعظم آزادکشمیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

مظفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments