اسسٹنٹ کمشنر عفت اعظم کی گڑھی دوپٹہ بازار میں چیکنگ،ہوٹل مالکان ،نان شاپس،کلچہ فروش مالکان کو ہزاروں روپے کجرمانے

ہفتہ ستمبر 18:14

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر عفت اعظم کی گڑھی دوپٹہ بازار میں چیکنگ،ہوٹل مالکان ،نان شاپس،کلچہ فروش مالکان کو ہزاروں روپے جرمانے،صفائی ستھرائی کی ہدایت،سیل کرنے کی وارننگ بھی دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنرمظفرآباد بدرمنیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد عفت اعظم کی گڑھی دوپٹہ بازار میں چھوٹے بڑے ہوٹلز،نان شاپس،قلچہ فروش دکانوں کی چیکنگ،عوامی شکایات دوران چیکنگ درست پائی گئیں۔

جس پر اسسٹنٹ کمشنر عفت اعظم نے ہزاروں روپے جرمانے اورصفائی ستھرائی رکھنے کی خصوصی ہدایات کی ہیں اور مقررکردہ انراخ کے مطابق شہریوں کواشیاء فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر دکاندار اورمالکان سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عفت اعظم نے کہا کہ قانون امیر غریب سب کے لیے برابر ہے۔کوئی کتنا بااثر کیوں نہ ہو اسے بلاخوف وخطر قانون کے مطابق سزاوجزا سے گزاراجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments