آزادکشمیر محکمہ تعلیم کالجز میں میرٹ اور گڈ گورننس کی کنگا الٹا چلنے لگی

پیر 23 ستمبر 2019 13:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) آزادکشمیر محکمہ تعلیم کالجز میں میرٹ اور گڈ گورننس کی کنگا الٹا چلنے لگی ۔ انٹر کالج ٹھیریاں میں تعینات لکچرر سیاسیات طلبہ کے مستقبل کو تاریک کرنے پر تل گیا ہے کالج کا پرنسپل بھی نگہبان بن گیا۔ ان خیالات کا اظہار ٹھیریاں کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ رستم خان ،چوہدری منصف،اللہ د ین ودیگر نے کہا کہ ٹھریاں کالج کے لیکچرز راجہ فیصل نامی عرصہ دراز سے کالج سے غائب ہے اس سے قبل موصوف کا ایک بھائی ڈنہ پیپر لیکس میں پہلے ہی نامزدہے کالج کا پرنسپل راجہ تنویر بھی راجہ فیصل کی غیر حاضری پر بے بس گیا۔

سیکرٹری اور ناظم اعلیٰ کالجز کے نوٹس میں معاملہ ہونے کے بعد لیکچرز کو حاضر نہیں کیا جارہا ہے بائیومیٹرک نظام بھی صرف شریف لیکچر کو حاضر کرسکا عوام علاقہ ٹھریاں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ناظم اعلیٰ تعلیمات کالجز کو بائیو میٹرک چارٹ سمیت طلب کر کے راجہ فیصل کی غیرحاضری کو خود چیک کریں۔

(جاری ہے)

موصوف لیکچرز گزشتہ تین سال سے کسی بھی کالج میں حاضر نہیں ہوسکا حاضر نہ ہونے کی باوجود لاکھوں روپے تنخواہ کی مد میں وصول کر رہا ہے اس کی بھی شفاف انکوئری کی جائے لیکچرز موصوف عادی او پیشہ ور سیاسی ورکر ر بن چکا ہے اس کیخلاف انکوائری وقت کی ضرورت ہے راجہ فیصل کے پشتبان راجہ تنویر ،نظامت کالجز میں تعینات افراد اور ایڈیشنل سیکرٹری کالجز کو فوری تبدیل کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں